اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں، دو روز قبل بھی ایک عالمی جریدے نے پاکستان کا شمار دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو بہتری اور ملک …
وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی نوجوانوں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر
داخلہ، منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں، دو روز قبل بھی ایک عالمی جریدے نے پاکستان کا شمار دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو بہتری اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ جمعہ کو نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ورلڈ بنک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے پر حکومت پاکستان کی تعریف اور ملک میں جاری سیاسی ابتری کو معیشت کےلئے خطرہ قرار دیا ہے، گذشتہ چار سال کے دوران بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوششوں کے باوجود دس سال میں بلند ترین شرح نمو حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔








