وز یر اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ،معاون خصوصی محمد عثمان ڈار

سیالکوٹ۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں امید ہے بہت جلد موجودہ مہنگائی کا گراف نیچے آجائے گا ،قوم سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ہے ،تاہم موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے قوم کو …

سیالکوٹ۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وز یر اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں امید ہے بہت جلد موجودہ مہنگائی کا گراف نیچے آجائے گا ،قوم سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہی ہے ،تاہم موجودہ حکومت کی خواہش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے قوم کو ریلیف دیا جائے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے پانچ برسوں میں بلا جواز غیر ملکی قرضے لئے اب ان کے قرضے اتارنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت کو مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں جس کے نتیجہ میں افراط زر بڑھ رہاہے ،ہماری پوری کوشش ہے کہ اس معاملے پر قابو پایا جائے ،انہوں نے مزید کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کے وعدے پورے کر نے کا وقت بھی آگیا ہے بہت جلد وزیر اعظم خود اس بارے اعلان کرکے قوم کو بڑی خوشخبری دیں گے امدی ہے عوام کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے جناح ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے عہدیداران سے تنظیم سازی کے حوالے سے میٹنگ کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن صدر مہر کاشف ،سینئر نائب صدر حماد شیخ، نائب صدر علی تیموربٹ، نائب صدر ملک خالد ادریس، جنرل سیکرٹری سید عمیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری الطاف ،جوائنٹ سیکرٹری میاں علیم جاوید، جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی، فنانس سیکرٹری محمد علی چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں اعجا ز جاوید،ضلعی چیئرمین زکوةٰ وعشر کمیٹی خواجہ عارف احمد ودیگر بھی موجود تھے۔محمد عثمان ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن جلد تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں ۔ضلعی صدر مہر کاشف نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان شاءاللہ بہت جلد سٹی کارپوریشن کی تمام یونین کونسلز میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائےگااور سیالکوٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ دریں اثناءوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار،صوبائی وزیر سپےشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے سن آف سیالکوٹ کے تعاون سے چوک نیکاپورہ کا افتتاح کیا ۔