بنگوئی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) شورش زدہ افریقی ملک وسطی افریقہ جمہوریہ کے شہر بامباری میں گزشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ، اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بامباری کے نواحی علاقوں میں شروع مسلح واقعات میں سابق ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس ملوث ہیں۔گزشتہ دو روز سے جاری …
وسطی افریقی جمہوریہ میں تشدد کے واقعات میںہلاکتوں کی تعداد25 ہو گئی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

مزید خبریں
بنگوئی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) شورش زدہ افریقی ملک وسطی افریقہ جمہوریہ کے شہر بامباری میں گزشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ، اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بامباری کے نواحی علاقوں میں شروع مسلح واقعات میں سابق ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس ملوث ہیں۔گزشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی،جن میں 6 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔دریں اثناءاقوام متحدہ نے اس شہر اور گردونواح میں پائی جانے والی شدید کشیدگی اور تناو¿ کی تصدیق کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارے نے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ حملوں اور جوابی حملوں سے اجتناب کریں۔








