اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے تمام تر وسائل فراہم کررہی ہے جس سے آج آزادکشمیر ترقی وخوشحالی کی ایک مستحکم راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔انہوںنے یہ بات آج اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کونسل لاجززعمارت کے افتتاح کے موقع پر کہی۔انہوںنے کہاکہ …
وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے تمام تر وسائل فراہم کررہی ہے، آزادکشمیر ترقی وخوشحالی کی ایک مستحکم راہ پر گامزن ہو چکا ہے،وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے تمام تر وسائل فراہم کررہی ہے جس سے آج آزادکشمیر ترقی وخوشحالی کی ایک مستحکم راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔انہوںنے یہ بات آج اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کونسل لاجززعمارت کے افتتاح کے موقع پر کہی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف آزادکشمیر اور اس کے عوام سے گہرا لگاﺅ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آزادکشمیر کے عوام سے کیے گئے بیشتر وعدے سچ کر دکھاِئے ۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف نے سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا اور اس ضمن کسی قسم کی رکاوٹ یا تحریک عدم اعتماد کی حوصلہ شکنی کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ محمدنوازشریف کے پاکستان میں وعدوں کی تکمیل کے ٹریک ریکارڈ اور وژن کو دیکھتے ہوئے گزشتہ سال 2016 میںآزادکشمیر کے ریاستی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو تین چوتھائی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی اور راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) نے محمدنوازشریف کے وژن کے مطابق آزادکشمیر میں میرٹ اور شفافیت کی پاسدار حکومت قائم کی گئی جو عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا ،پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی مد میں بھی آزادکشمیر میں اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ۔








