وفاقی دارالحکومت میں گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، دانیال اعجاز

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دانیال اعجاز نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال چھ، سات ٹورنامنٹس …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دانیال اعجاز نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال چھ، سات ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں وفاقی دارالحکومت کے کثیر تعداد میں مرد اور خواتین بائولرز شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات کے درمیان سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر بھی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور چند روز پہلے بھی انٹر یونیورسٹیز باؤلنگ لیگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں دانیال اعجاز نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بائولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ ملک دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کھیلی گئی انٹریونیورسٹی ٹین پن باؤلنگ لیگ میں لائنز ٹیم نے 651 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پینتھرز ٹیم نے 611 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح لائنز کی ٹیم دانیال اعجاز، سعد رحمان، مبشرہ عباسی اور مناہل اخلاق کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پینتھرز کی ٹیم رانا افضال، اویس علی، مصطفیٰ علوی،مریم طارق اورآئمہ زہرہ شامل تھیں۔تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی سکور پوائنٹس کی ٹیم میں اعزاز الرحمان، ریحان شاہ،انس امجد، زینب طارق اور عشم فہیم شامل تھیں۔

مزید خبریں