وفاقی دارلحکومت کوتجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ، خواتین ہاسٹلز سمیت تمام تفصیلات کے حوالہ سے سروے ہورہاہے، ٹرین ٹریکس کیلئے سٹڈی شروع کردی ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اورانسانی ہمدردی کے پہلووں کومدنظررکھتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کوتجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،تجاوزات سے پاک اسلام آباد کیلئے سب کوتعاون کرنا چاہئے،سلنڈرپھٹنے کے واقعہ میں ابھی تک کسی کیمکل یا ایکسپلوسیوکاکوئی ثبوت نہیں ملا۔ جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں عالیہ کامران کے سوال پروزیرمملکت نے ایوان کوبتایا کہ اسلام …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اورانسانی ہمدردی کے پہلووں کومدنظررکھتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کوتجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،تجاوزات سے پاک اسلام آباد کیلئے سب کوتعاون کرنا چاہئے،سلنڈرپھٹنے کے واقعہ میں ابھی تک کسی کیمکل یا ایکسپلوسیوکاکوئی ثبوت نہیں ملا۔ جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں عالیہ کامران کے سوال پروزیرمملکت نے ایوان کوبتایا کہ اسلام آباد میں خواتین کیلئے ہاسٹلزکی معلومات سمیت تمام ترتفصیلات کے حوالہ سے ایک سروے ہورہاہے،سروے میں ہاسٹلز اوردیگرمقامات کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہے،اس وقت اس عمل کے حوالہ سے ہوٹلز آئی سافٹ وئیر اورٹریول آئیز سافٹ وئیراستعمال ہورہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہاکہ خواتین کیلئے ہیلپ لائنز سمیت کئی اقدامات ہورہےہیں۔ہم خواتین کے حوالہ سے کافی حساس ہیں اوران کے تحفظ کیلئے بھرپوراندازمیں کام ہورہاہے۔سحرکامران اورعلی محمدخان کے سوالات پرانہوں نے کہاکہ گیس سلنڈرپھٹنے کاواقعہ کچی آبادی میں ہواہے، وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی قیادت میں کمیٹی بنائی ہے، ابھی تک کوئی کیمکل یا ایکسپلوسیوکاکوئی ثبوت نہیں ملاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادی کے کلچرکوپروموٹ نہیں کیا جاسکتا۔آج بھی اسلام آبادمیں 10بڑی کچی آبادیاں ہے، 10میں سے تین کوشفٹ کیاجاچکاہے۔حال ہی میں مسلم کالونی کامعاملہ سامنے آیا۔مسلم کالونی کے مکینوں کوپلاٹ دئیے گئے تھے۔پلاٹ لینے والوں نے گھربھی بنالیے مگرکالونی سے شفٹ نہیں ہوئے ۔

وزیرمملکت نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تجاوزات کے حوالہ سے اقدامات شروع کئے ہیں۔تجاوزات سے پاک اسلام آباد کیلئے سب کوتعاون کرنا چاہئے۔ آسیہ نازتنولی کے سوال پرانہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں الیکڑک وھیکل پالیسی موجود ہے،اس میں ٹو،تھری اورفوروہیلر کے حوالہ سے تفصیلات کااحاطہ کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آبادمیں کوئی بھٹہ نہیں جس سے آلودگی پھیل رہی ہو۔ اسلام آباد میں گاڑیوں کی سرٹیفیکیشن ہورہی ہے۔ ماحولیات کے حوالہ سے بھی اقدامات ہورہے ہیں،اسلام آباد کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے۔ہماچغتائی کے سوال پرانہوں نے کہاکہ الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہے، میٹرواورفیڈرز بسوں پرسبسڈی بھی دی جارہی ہے،ہم نے ٹرین ٹریکس کیلئے سٹڈی شروع کردی ہے۔