اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے قومی خبر رساں ادارہ (اے پی پی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ادارہ کی طرف سے انتخابی نتائج اپنے سبسکرائبرز تک بروقت پہنچانے کیلئے قائم الیکشن سیل 2018ءکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ متواتر تیسری بار احسن انداز میں انتقال اقتدار ملکی تاریخ میں ایک سنگ …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا کا اے پی پی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے قومی خبر رساں ادارہ (اے پی پی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ادارہ کی طرف سے انتخابی نتائج اپنے سبسکرائبرز تک بروقت پہنچانے کیلئے قائم الیکشن سیل 2018ءکا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ متواتر تیسری بار احسن انداز میں انتقال اقتدار ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں پہلا مرحلہ لوگوں کو آگاہی دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ اپنی ووٹ سے اپنی پسند کے امیدوارکا انتخاب کرنے کیلئے کیلئے باہر آئیں اور اپنا کردار ادا کریں جبکہ انتخابی مہم کے دوسرے مرحلہ کے بعد اب ہم اس وقت انتخابات کے نتائج جاری کرنے کے مرحلہ میں ہیں۔








