وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا کا بیان

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کی کوئی بھی عمارت نہ تو کسی نجی کمپنی کو دی جا رہی ہے اور نہ ہی اس قومی ادارے میں کسی قسم کی نجی شراکت داری کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ اس بارے میں کسی بھی قسم کی منفی خبروں …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کی کوئی بھی عمارت نہ تو کسی نجی کمپنی کو دی جا رہی ہے اور نہ ہی اس قومی ادارے میں کسی قسم کی نجی شراکت داری کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ اس بارے میں کسی بھی قسم کی منفی خبروں اور پروپیگنڈے کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن میں تبادلوں کا مقصد ہر کارکن کو ا±س کی صلاحیت اور اہلیت کے مطابق کام کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔پی ٹی وی میں بیشترافراد اپنی اپنی تقرری کے شعبوں کی بجائے دیگر شعبوں میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے جس سے ادارے کی فعالیت متاثر اور کارکنوں کی صلاحیتوں کا ضیاع ہو رہا تھا۔ پاکستان ٹیلی وژن میں ہونے والے تبادلے ادارے کی ترقی واستحکام کےلئے ا±ٹھائے جانے والے اقدامات کی کڑی ہےں-۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کی ترقی اور کارکنوں کی فلاح و بہبود میری ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کےلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں