وفاقی محتسبین کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو بروقت نمٹایا جا رہا ہے، فیصلوں کے خلاف اپیلز براہ راست مجھ تک پہنچائی جاتی ہیں ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسبین کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو بروقت نمٹایا جا رہا ہے، فیصلوں کے خلاف اپیلز براہ راست مجھ تک پہنچائی جاتی ہیں جہاں میں یہ یقینی بناتا ہوں کہ 24 گھنٹے سے زیادہ کوئی فائل میری میز پر نہ رکے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ وہ کارکرگی ہے …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسبین کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو بروقت نمٹایا جا رہا ہے، فیصلوں کے خلاف اپیلز براہ راست مجھ تک پہنچائی جاتی ہیں جہاں میں یہ یقینی بناتا ہوں کہ 24 گھنٹے سے زیادہ کوئی فائل میری میز پر نہ رکے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ وہ کارکرگی ہے جس کا میں نے وعدہ کیا تھا اور اس پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شاید کہ انصاف کے اس کام سے ہم جیسے گناہ گاروں کی بخشش کا امکان اور سامان نکل آئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ 5 وفاقی محتسبین کے دفاتر ایوان صدر کے تحت کام کرتے ہیں جہاں وفاقی اداروں کے خلاف مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ فیصلوں کے خلاف اپیلز براہ راست مجھ تک پہنچائی جاتی ہیں جہاں میں یہ یقینی بناتا ہوں کہ 24 گھنٹے سے زیادہ کوئی فائل میری میز پر نہ رہے۔