وفاقی محتسب سید طاہرشہباز کاکوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

کوئٹہ۔05جولائی(ا ے پی پی)وفاقی محتسب سید طاہرشہباز نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہدایات کی روشنی میں قیدیوں بالخصوص خواتین اوربچوںکی حالت زار بہتر بنانے،صحت کی تمام سہولیات باہم پہنچانے ، پیشہ ورانہ تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی، جیلوں میں نفسیاتی ڈاکٹرز اوراساتذہ کی تعیناتی اورجیلوں میں اصلاحات کیلئے وفاقی محتسب کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت بالخصوص وزارت داخلہ …

کوئٹہ۔05جولائی(ا ے پی پی)وفاقی محتسب سید طاہرشہباز نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہدایات کی روشنی میں قیدیوں بالخصوص خواتین اوربچوںکی حالت زار بہتر بنانے،صحت کی تمام سہولیات باہم پہنچانے ، پیشہ ورانہ تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی، جیلوں میں نفسیاتی ڈاکٹرز اوراساتذہ کی تعیناتی اورجیلوں میں اصلاحات کیلئے وفاقی محتسب کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت بالخصوص وزارت داخلہ اپنا کلیدی کرداراداکرے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے جیلوںکی اصلاحات سے متعلق وفاقی محتسب کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پرعمل درآمد کویقینی بنانے کیلئے وفاقی محتسب کی ذمہ داری لگائی ہیں ۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے دفتر سول سیکرٹریٹ میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیارکردہ رپورٹ میں د ی گئی سفارشات عمل درآمد کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹراختر نذیر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حیدرعلی شکوہ ،سینئرایڈوائزر(قانون )حافظ احسان احمد کھوکھر ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہرکاسی ،انسپکٹر ل جنرل پولیس محسن حسن بٹ ،صوبائی محتسب برائے خواتین صابرہ اسلام ایڈووکیٹ،ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات ضیاءاللہ ترین سمیت متعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply