اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا کے مستقبل کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیو نیکشن پر ہے۔ انہوں نے یہ بات سیکرٹری جنرل ایشےاءپیسفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) اریوان ہا ﺅرنگسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملا قات کی۔ ملاقات کے …
وفاقی وزٍیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیکرٹری جنرل ایشیاءپیسفک ٹیلی کمیونٹی اریوان ہا ﺅرنگسی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا کے مستقبل کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیو نیکشن پر ہے۔ انہوں نے یہ بات سیکرٹری جنرل ایشےاءپیسفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) اریوان ہا ﺅرنگسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملا قات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیلی کمیونیکشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کا عزم رکھا ہے۔ سیکرٹری جنرل ایشیاءپیسفک ٹیلی کمیونٹی اریوان نے وفاقی وزیر کو اے پی ٹی کے کام کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ٹی کے کئی اغراض و مقاصد سے ایک بڑا مقصد خطہ میں باہمی دلچسپی کے شعبہ جات ریڈیو مواصلا ت، معیارات اور ترقی کےلئے تعاون کو فر وغ دینا ہے۔ سیکرٹری جنرل اے پی ٹی نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کو اے پی ٹی وزراءکی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو کہ آئندہ سال 25 جون کو ہو گی۔ وفاقی وزیر نے یہ دعوت قبول کر لی۔








