وفاقی وزیراحسن اقبال کاسی پیک اقتصادی زونز کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی صدارت میں سی پیک اقتصادی زونز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری محض سڑکوں اور انفراسٹرکچر منصوبوں تک محدود …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی صدارت میں سی پیک اقتصادی زونز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری محض سڑکوں اور انفراسٹرکچر منصوبوں تک محدود نہیں،توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں صنعت اور تجارت کے دور دور جا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اب صنعتی و اقتصادی زونز کے اہم مرحلے میں داخل ہورہا ہے،صنعتی شعبے میں پاک چین تعاون کی بدولت پاکستان خطے میں پیداواری مرکز بن جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کی وجہ سے دنیا اب انسانی وسائل کی بجائے آٹومیشن اور روبوٹک ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو رہی ہے، صنعتی تعاون کے نتیجے میں پاکستان کے پاس موجود سستی لیبر اور وسائل کو استعمال کرنے کیلئے بہترین مواقع میسر آنے والے ہیںان وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے موثر حکمت عملی اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کی صورت میں ملنے والے موقع کو ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،ہم نے ماضی میں آگے بڑھنے کے کئی مواقع ضائع کئے، اب کیچ چھوڑنے کی گنجائش نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مکمل تیاری اورٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،سی پیک کے تحت قائم ہونے والے 9 صنعتی و اقتصادی زونز کو کامیاب بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اور بزنس ماڈل تیار کرنا ہوگا۔

Leave a Reply