اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمحمد حماداظہر نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی جبکہ قرضوں کی واپسی کی شرح میں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میںکہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال2018-19ءکے دوران بیرونی قرضوں اور واجبات میں 10 ارب ڈالر کااضافہ …
وفاقی وزیراقتصادی امورمحمد حماداظہر کا ٹوئٹر پرجاری پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمحمد حماداظہر نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کے حصول کی شرح میں کمی جبکہ قرضوں کی واپسی کی شرح میں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میںکہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال2018-19ءکے دوران بیرونی قرضوں اور واجبات میں 10 ارب ڈالر کااضافہ ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں کم ہے، مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں اورواجبات میں 13.3 ارب ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔








