وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کا گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پورے ملک میں شاندار تقریبات سے یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان اندرونی و بیرونی سطح پر بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبے تھوتھیاں خردُ میں گیس فراہمی کی …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پورے ملک میں شاندار تقریبات سے یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان اندرونی و بیرونی سطح پر بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبے تھوتھیاں خردُ میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریبات کو گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور فاٹا سمیت پورے ملک میں انتہائی جوش وجذبے سے منایا گیا جواس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ سوست سے لے کر گوادر تک پوری پاکستانی قوم ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے پرُ عزم ہے اور یہ کہ وہ ملک کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ وفاقی وزیر نے چین، سعودی عرب،اور ترکی کی افواج کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر مارچ پریڈمیں شرکت کرنے پر ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی دُشمن کی خواہشات ناکامی سے دوچار ہو رہیں ہیں اور خطے کے ان اہم ممالک کی یوم پاکستان کے موقع پر شرکت ایک طرف پاکستان کے ان ممالک سے استوار دوستانہ و برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، تو دوسری جانب خطے میں پاکستان کی جعفرافیائی اہمیت کو بھی واضح کرتا ہے۔

Leave a Reply