اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل پیر سیدصدرالدین شاہ راشدی نے سعودی لبرق اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کے وزیر علی بن نصرق ال غفیص سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں روایتی طور پر بہت خوشگوار اور اور برادرانہ تعلقات ہیں. وفاقی وزیر نے صدراور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے سعودی فرمانروا اور ولی …
وفاقی وزیربرائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل پیر سیدصدرالدین شاہ راشدی کی سعودی لبرق اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کے وزیر علی بن نصرق ال غفیص سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل پیر سیدصدرالدین شاہ راشدی نے سعودی لبرق اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کے وزیر علی بن نصرق ال غفیص سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں روایتی طور پر بہت خوشگوار اور اور برادرانہ تعلقات ہیں. وفاقی وزیر نے صدراور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وفاقی وزیر نے سعودی وزیر کو او آئی سی لیبر کانفرنس کی صدارت سنبھالنے اور کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ علی بن نصیر ال غفیص نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے جانے والے بڑے ترقیاتی اقتصادی منصوبوں ”نیوم“ اور کنگ عبداللہ سٹی کی تعریف کی اور وژن 2030کو سعودی عرب کا اسٹریٹجک اقتصادی ترقی کا منصوبہ قرار دیا۔








