اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھارت کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سہیل محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے نامزد سفیر کو تعیناتی پر مبارکباددی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دونوں ملکوں …
وفاقی وزیرداخلہ سے بھارت کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سہیل محمود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھارت کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سہیل محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے نامزد سفیر کو تعیناتی پر مبارکباددی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خطے میں امن و خوشحالی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک پاک بھارت تعلقات باہمی منافرت اور بداعتمادی کا شکار رہیں گے۔








