لاہور/شیخوپورہ۔4مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے، اس قومی منصوبے کے تحت توانائی کے 25منصوبوں پر 35ارب ڈالرکی لاگت آئے گی جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز شرقپور شریف میں 132کے وی گرڈ سٹیشن میں لگا ئے جانیوالے میاں شیر محمد فیڈر کے افتتاح کے …
وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
لاہور/شیخوپورہ۔4مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے، اس قومی منصوبے کے تحت توانائی کے 25منصوبوں پر 35ارب ڈالرکی لاگت آئے گی جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز شرقپور شریف میں 132کے وی گرڈ سٹیشن میں لگا ئے جانیوالے میاں شیر محمد فیڈر کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں ملک میں توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے 40سے 50ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے پاکستان بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا ،گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈ سٹیشن میں 7ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔







