وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا قومی اسمبلی میں تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ہم لاشیں بھی اٹھائیں اور معافیاں بھی مانگیں یہ نہیں ہو سکتا‘ افغانستان بھارت کی ڈکٹیشن پر ہم سے تعلقات چاہتا ہے جو ہمیں منظور نہیں ‘ توقع ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں جلد بہتری آجائے گی‘ سرتاج عزیز موثر انداز میں مشیر خارجہ کی ذمہ داریاں ادا …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیرریاستیں وسرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ہم لاشیں بھی اٹھائیں اور معافیاں بھی مانگیں یہ نہیں ہو سکتا‘ افغانستان بھارت کی ڈکٹیشن پر ہم سے تعلقات چاہتا ہے جو ہمیں منظور نہیں ‘ توقع ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں جلد بہتری آجائے گی‘ سرتاج عزیز موثر انداز میں مشیر خارجہ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں‘ خارجہ پالیسی کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی اپنی اپنی تجاویز دیں‘ ان کی روشنی میں خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہدہ رحمانی کی طرف سے پیش کردہ تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ارکان نے صرف خارجہ پالیسی پر بحث بھارت اور افغانستان تک محدود رکھی ہے۔ عالم اسلام اور دیگر اقوام عالم کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کسی قسم کی تنقید سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ملک کی خارجہ پالیسی ناکامی کا شکار ہے۔ بدقسمتی سے افغانستان کے ساتھ کبھی تعلقات اچھے نہیں رہے۔افغانستان نے پاکستان کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی مخالفت کی۔ دو جنگوں میں افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔

Leave a Reply