وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا بزنس ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمیت بہت سے ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، سی پیک پاکستان کا مستقبل بدل دے گا، معاشی ترقی سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ منگل کو یہاں بزنس ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزےر نے کہا کہ تعلیم کے …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمیت بہت سے ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، سی پیک پاکستان کا مستقبل بدل دے گا، معاشی ترقی سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ منگل کو یہاں بزنس ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزےر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے کے اہداف حاصل نہیں ہوتے ،ماضی میں ملک کی پیداواری ضروریات پرتوجہ نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ 2013 ءتک کی حکومتوں نے برآمدات پر توجہ نہیں دی، توانائی کی کمی کے باعث ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔ جب ہم حکومت میں آئے اس وقت دہشتگردی، توانائی بحران، اور دیگر شعبوں میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، اب بیرونی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

Leave a Reply