وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز دماغی، سیاسی یا طبی بیمار ہیں وقت ہی بتائے گا، حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف پاکستان میں تھے تو ان کی صحت سے متعلق لمحہ بہ …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز دماغی، سیاسی یا طبی بیمار ہیں وقت ہی بتائے گا، حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف پاکستان میں تھے تو ان کی صحت سے متعلق لمحہ بہ لمحہ خبر آ رہی تھی لیکن لندن جانے کے بعد ان کی ابھی تک کوئی رپورٹس سامنے نہیں آئیں، شریف فیملی نے جو مذاق کیا قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ نواز شریف تین دفعہ وزیر اعظم بنے لیکن اس ملک میں ایک بھی معیاری ہسپتال نہیں بنوا سکے جس میں ان کا علاج ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سزا یافتہ مجرم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔ فیصل واڈا نے کہا کہ نواز شریف ملکی خزانے کو لوٹنے کی سزا بھگت رہے ہیں، بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے پر عزم ہے۔