وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں سی پیک ٹاور تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کردیں

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں سی پیک ٹاور تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کردیں متعلقہ کمیٹی کو سی پیک ٹاور کی فزیبلٹی، سائٹ کی نشاندہی اور اس مقصد کیلئے اراضی کے حصول کا ٹاسک بھی دے دیا گیا اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اسلام آباد میں سی پیک ٹاور تعمیر کرنے کیلئے ہدایات …

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں سی پیک ٹاور تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کردیں
متعلقہ کمیٹی کو سی پیک ٹاور کی فزیبلٹی، سائٹ کی نشاندہی اور اس مقصد کیلئے اراضی کے حصول کا ٹاسک بھی دے دیا گیا

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اسلام آباد میں سی پیک ٹاور تعمیر کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں، یہ بلند ترین عمارت چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور پاک چین دوستی کی علامت ہوگی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ ہدایات پیر کوپلاننگ کمیشن اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی، اجلاس میں وزارت منصوبوں بندی، دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبر انفراسٹرکچر ، پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی جو اس منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے کام کرے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کمیٹی کو سی پیک ٹاور کی فیزبیلٹی، سائٹ کی نشاندہی اور اس مقصد کیلئے اراضی کے حصول کا ٹاسک بھی دے دیا، انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر بلند ترین عمارت کی تعمیر کے حوالے سے قواعد و ضوابط کا جائزہ لے۔

Leave a Reply