لاہور۔14جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ضروری ہے جبکہ ملکی استحکام معاشی ترقی کے ساتھ جڑا ہوا ہے ،سی پیک منصوبہ میں سرما یہ کاری پاکستان کے لئے آب حیات کا کام کرے گی، اگر منفی پراپیگنڈا کے ذریعے …
وفاقی وزیر احسن اقبال کایو ای ٹی میں ”ایلومنائی ری یونین “ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ضروری ہے جبکہ ملکی استحکام معاشی ترقی کے ساتھ جڑا ہوا ہے ،سی پیک منصوبہ میں سرما یہ کاری پاکستان کے لئے آب حیات کا کام کرے گی، اگر منفی پراپیگنڈا کے ذریعے ملک کو ڈی ریل کیا گیا تو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہمارے گلے کا طوق بن جائے گی۔وہ ہفتہ کے روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں دوسری ”ایلومنائی ری یونین “ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔








