سلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کے باعث پاکستان وسطی اور جنوبی ایشیائی اور مغربی ممالک میں تجارت اور روابط کے لئے اہم ملک بن جائے گا۔ ان خیالات کا …
وفاقی وزیر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن میں جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
سلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کے باعث پاکستان وسطی اور جنوبی ایشیائی اور مغربی ممالک میں تجارت اور روابط کے لئے اہم ملک بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پلاننگ کمیشن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چینی سفارت خانہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔







