اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر جاری پیش رفت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ21نومبر کو ہونے والی ساتویں جائنٹ کو آپریشن کمیٹی (جے سی سی ) کے موقع پر سی پیک لانگ ٹرم پلان کی منظوری دی جائے گی، وفاقی وزیر نے تمام …
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کے حوالے سے اکیاون واں پراگریس ریویو اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر جاری پیش رفت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ21نومبر کو ہونے والی ساتویں جائنٹ کو آپریشن کمیٹی (جے سی سی ) کے موقع پر سی پیک لانگ ٹرم پلان کی منظوری دی جائے گی، وفاقی وزیر نے تمام سٹیک ہولڈرز و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ ساتویں جے سی سی کیلئے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں سی پیک کے اکیاون ویں پراگریس ریویو اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں وفاقی وزراتوں و صوبائی محکموں و چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران خصوصی اقتصادی زونز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، احسن اقبال نے تمام صوبوں کو اقتصادی زونز کی فیزبیلٹی نومبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے بورڈ آف انوسٹمنٹ کو فوری طور پر اس ضمن میں تمام تر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان زونز کو یکساں طرز پر قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ہفتے کے اند ر جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے صنعتی تعاون کے شعبے میں چینی ماہرین کے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ماہرین کی راہنمائی سے پاکستان کے تمام صوبوں کو استفادے کا موقع ملا ہے اور یہی تعاون مستقبل میں صنعتی زونز کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ چین سے باہر جانے والی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے جہاں لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہاں پاکستان کی مقامی صنعتوں کو استحکام حاصل ہوگا۔








