وفاقی وزیر احسن اقبال کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر "اے پی پی ” سے خصوصی بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 35ارب روپے مختص کیا گیا ہے ‘ ایک لاکھ نوجوانوں کو سافٹ ویئر تربیت دی جائے گی ‘صوبوں میں عرصے سے جاری منصوبوں کے لئے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں ‘جی ڈی پی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں اور …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 35ارب روپے مختص کیا گیا ہے ‘ ایک لاکھ نوجوانوں کو سافٹ ویئر تربیت دی جائے گی ‘صوبوں میں عرصے سے جاری منصوبوں کے لئے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں ‘جی ڈی پی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرقومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد "اے پی پی ” سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مالی سال2017-18کے بجٹ میں وزارت منصوبہ بندی نے جہاں دیگر شعبوں کے بجٹ کو بڑھایا ہے وہی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) کا بجٹ 21ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 35ارب روپے کر دیا گیا ہے ‘2013میں ایچ ای سی کابجٹ 13ارب روپے تھا جو تین سالوں کے دوران بتدریج بڑھتا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح نوجوانوں کی ترقی اورانھیں بے پناہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ایک لاکھ نوجوانوں کوسافٹ ویئر ٹریننگ دی جائے گی ‘یہ عالمی معیار کی ٹریننگ ہوگی‘اس ٹریننگ کا حصہ بننے والے پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوکری کے لئے بہت سے اچھے مواقع ملیں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply