‎وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے زمین پر فساد برپا کرنے والوں کی سزا سے متعلق سورة المائدہ کی آیات ایکس پرشیئر کر دیں

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“پر سورة المائدہ کی آیات 33 اور 34 بمعہ اردو اور انگریزی ترجمہ شیئر کی ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے شیئر کی گئی آیات میں ارشاد باری تعالیٰ ہے (اردو ترجمہ) : جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کے …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“پر سورة المائدہ کی آیات 33 اور 34 بمعہ اردو اور انگریزی ترجمہ شیئر کی ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے شیئر کی گئی آیات میں ارشاد باری تعالیٰ ہے (اردو ترجمہ) : جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا سولی دی جائے یا ان کے ہاتھ اور پائوں مخالف سمت سے کاٹ دیے جائیں یا انہیں زمین سے جلاوطن کر دیا جائے،

یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔ بجز ان لوگوں کے جو تمہارے قابو پانے سے پہلے توبہ کر لیں، تو جان رکھو کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔