اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا قومی دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ منگل کو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن پاکستان کی تاریخ …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا قومی دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ منگل کو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبودکے بغیر ریاست مدینہ کا خواب ادھورا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہے۔








