اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل مل، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ریلوے جیسے ادارے پچھلے پانچ سال سے 10 کھرب روپے کا نقصان کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اﷲ خان کے تین بھائی پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے، کسی کی دل آزاری کرنا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا ایوان بالا میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی اے، پاکستان اسٹیل مل، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ریلوے جیسے ادارے پچھلے پانچ سال سے 10 کھرب روپے کا نقصان کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اﷲ خان کے تین بھائی پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے، کسی کی دل آزاری کرنا ان کا مقصد نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 14 ہزار 800 ملازمین ہیں اور 2017ءمیں اسے 45 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ کل نقصان 356 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کے 17 ہزار ملازمین ہیں اور اس کا خسارہ 200 ارب روپے، پی ٹی وی کے 10 ہزار ملازمین ہیں اور اس کا خسارہ 10 ارب روپے سے زائد جبکہ ریڈیو پاکستان 5 ارب 65 کروڑ روپے خسارے میں ہے اور اس کی آمدنی 45 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے 78 ہزار ملازمین ہیں اور یہ 147 ارب روپے کے خسارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انگریزی اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اﷲ خان کے تین بھائی مجاہد اﷲ خان، راشد اﷲ خان اور ساجد اﷲ خان پی آئی اے میں لوڈر کے طور پر بھرتی ہوئے۔








