وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب

لندن۔08 دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم عمران کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے ، بہتر گورننس اور قانون کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ایک …

لندن۔08 دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وزیراعظم عمران کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمے ، بہتر گورننس اور قانون کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے احاطے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ چوہدری فواد حسین جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں، نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف کے چیئرمین کی حمایت اور تعاون پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متوسط طبقہ اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے تحریک انصاف اور پارٹی کے رہنماءعمران خان کو تبدیلی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ووٹ دیا، یہ ملک میں مڈل کلاس کی فتح ہے،

مزید خبریں