وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈیا ہاﺅسز سے صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے پر تشویش ہے، حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے پریس گیلری سے …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈیا ہاﺅسز سے صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے پر تشویش ہے، حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے پریس گیلری سے واک آﺅٹ کیا۔ انہوں نے یہ واک آﺅٹ میڈیا ہاﺅسز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اداروں سے صحافیوں کو بیروزگار کئے جانے پر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا ہاﺅسز سے صحافیوں کی چھانٹیوں پر حکومت اور اپوزیشن کو بھی تشویش ہے۔ ذرائع ابلاغ کے اداروں کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے بقایا جات میں سے 18 کروڑ روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے چھانٹیوں کا عمل رکنا چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کی صنعت کو ریلیف ملنا چاہیے۔ حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

مزید خبریں