اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج بھٹوصاحب حیات ہوتے تو وہ بھی اس پیپلز پارٹی کے خلاف کرپشن احتجاج مارچ کا اعلان کر دیتے،اگرپیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے تو پھر احتجاج کس کے خلاف اور کیوں کرنے کا اعلان کرتی ہے؟محض بھٹو صاحب سے رشتے داری اور بے نظیر بھٹو کا نام کب …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج بھٹوصاحب حیات ہوتے تو وہ بھی اس پیپلز پارٹی کے خلاف کرپشن احتجاج مارچ کا اعلان کر دیتے،اگرپیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے تو پھر احتجاج کس کے خلاف اور کیوں کرنے کا اعلان کرتی ہے؟محض بھٹو صاحب سے رشتے داری اور بے نظیر بھٹو کا نام کب تک بیچ کر کھاتے رہیں گے؟تقاریریں، چیخ وپکار اور دھمکیاں ان کو احتساب سے نہیں بچا سکتیں۔جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن کے نشے کے عادیوں کا علاج ہو تو وہ مزاحمت کرتے ہیں،بہتر ہوگا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن کے خلاف احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ذوالفقارعلی بھٹو سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا نواز شریف کی مسلم لیگ کا قائد اعظم محمد علی جناح کی مسلم لیگ کے ساتھ ہے،محض بھٹو صاحب سے رشتے داری اور بے نظیر بھٹو کا نام کب تک بیچ کر کھاتے رہیں گے؟انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے تو آپ کو کرپشن کے لیے نہیں کہا تھا پھر ان کا نام استعمال کرکے کرپشن کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آپ سڑکوں پر ضرور آئیں قوم آپ کا حساب خود لے گی،پہلے ہی ابو بچاو¿ ٹرین مارچ ناکام ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اسے کاروان بھٹو کا نام دینے کی کوشش کی گئی،بھٹو کے نظریاتی اور سچے پیروکار کرپشن کے ساتھ چلنے کے لئے تیار نہیں۔








