وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں بات چیت

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اس وقت بیانیہ نہ تو مہنگائی ہے اور نہ ہی کچھ اور بلکہ ان دونوں جماعتوں کا صرف ایک ہی بیانیہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ان دونوں جماعتوں نے جو قومی دولت لوٹی ہے موجودہ حکومت اس کا احتساب …

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اس وقت بیانیہ نہ تو مہنگائی ہے اور نہ ہی کچھ اور بلکہ ان دونوں جماعتوں کا صرف ایک ہی بیانیہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ان دونوں جماعتوں نے جو قومی دولت لوٹی ہے موجودہ حکومت اس کا احتساب نہ کرے جس کی وجہ سے لوگ ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں، سب نے دیکھا کہ بلاول بھٹو کا ٹرین مارچ بھی ناکام ہوا اور لوگوں نے انہیں کوئی رسپانس نہیں دیا جبکہ حالیہ سروے میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کا گراف ان دونوں جماعتوں کے مجموعی گراف سے بھی زیادہ ہے جو موجودہ حکومت کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں کیونکہ ملک کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں جنہیں عوام بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال کی ذمہ دار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومتیں ہی ہیں جنہوں نے بے جا قرض لیے اور ناقص پالیسیاں اپنائیں جن کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کا شکار ہوا اور آج اسی وجہ سے موجودہ حکومت کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ہم پرعزم ہیں کہ اگلے 6 ماہ میں ملکی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے اور پاکستان کو ایک کامیاب اور خوشحال فلاحی ریاست بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں اور لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملکی موجودہ حالات کی ذمہ دار یہی دو سیاسی جماعتیں ہیں لیکن پھر بھی اگر یہ لوگ کوشش کرنا چاہتے ہیں تو آجائیں ہم ان کے لیے یہاں چار پانچ کمرے بھی بک کروا دیں گے جس میں ان کے چند لوگ بآسانی پورے بھی آ جائیں گے، ملکی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اس لیے ہمں کسی سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس کا مقدمہ بھی عدالت میں جاتا ہے اور اسے لگتا ہے کہ اب اس کی باری آنے والی ہے تو وہ تحریک شروع کر دیتا ہے، جب نواز شریف کا مقدمہ عدالت میں تھا تو اس وقت مجھے کیوں نکالا چل رہا تھا اور نواز شریف تحریک چلا رہے تھے اور اب جب پاکستان پیپلز پارٹی کے مقدمے شروع ہوئے ہیں تو اب یہ لوگ تحریک چلا رہے ہیں اس لیے یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں بلکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مریم نواز اور بلاول دونوں ”ابو بچاﺅ تحریک“ چلا رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تھوڑے حصے پر بات ضرور ہونی چاہیئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply