وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کی تاریخ میں 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، بھارت ایک سوچ کے تحت کشمیر پر قابض ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، ہم کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ (آج) جمعہ کو یوم سیاہ کے …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کی تاریخ میں 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، بھارت ایک سوچ کے تحت کشمیر پر قابض ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، ہم کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ (آج) جمعہ کو یوم سیاہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی، پاکستان کشمیریوں کی اخلافی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ قومی جذبہ کے ساتھ کشمیر کاز کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر پاکستان اور کشمیر کی تاریخ میں یوم سیاہ ہے، جب پاکستان اور بھارت معرض وجود میں آئے تو اس وقت ریڈ کلف معاہدہ کے تحت طے پایا تھا کہ جن علاقوں میں مسلم اکثریت ہے وہ پاکستان کے ساتھ اور جن علاقوں میں ہندو اکثریت ہے وہ بھارت کے ساتھ شامل ہوں گے لیکن بھارت نے سازش کے تحت 78 فیصد مسلمانوں کی اکثریت والی ریاست کشمیر پر قبضہ کیا اور جب کشمیریوں کی مزاحمت لڑائی میں تبدیل ہو گئی تو جواہر لعل نہرو لڑائی بند کرانے کا بہانہ بنا کر اقوام متحدہ میں خود گیا، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی قرارداد منظور کی اور 11 مرتبہ اپنی اس قرارداد کی توثیق بھی کر چکا ہے لیکن 70 برس سے کشمیری آج بھی اس قرارداد پر عملدرآمد کے منتظر ہیں اور بھارتی افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply