وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا و وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے صوبائی صدر جنید اکبر اور اسد قیصر کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور 12 نومبر کو خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائے گئے امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا و وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے صوبائی صدر جنید اکبر اور اسد قیصر کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور 12 نومبر کو خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائے گئے امن جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔

جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے جرگے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امن ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اگر صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے کوئی عملی کوشش کی جاتی ہے تو ہم اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی کوششوں کو سیاست سے بالاتر رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

انجینئر امیر مقام نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں اراکین اسمبلی عاطف خان، سلیم الرحمان، ڈاکٹر امجد انور تاج اور ایم پی اے فضل حکیم و دیگر شریک تھے۔اس موقع پر ایم پی اے رشاد خان بھی موجود تھے۔