وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی تانگیر بوشیداس روڈ پر ایف ڈبلیو او گاڑی پر حملہ کی مذمت

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تانگیر بوشیداس روڈ پر ایف ڈبلیو او گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ میں شہید ہونے والے مقامی سول ڈرائیور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو واقعہ کی فوری اور جامع تحقیقات کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تانگیر بوشیداس روڈ پر ایف ڈبلیو او گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ میں شہید ہونے والے مقامی سول ڈرائیور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو واقعہ کی فوری اور جامع تحقیقات کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان واقعہ کی جلد از جلد رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائی سے امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔ امیر مقام نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی ادارے امن کے قیام کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔گلگت بلتستان میں امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قابل مذمت ہے۔