اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے ترجمان نے زرعی یونیورستی پشاورمیں لیپ ٹاپ تقسیم سکیم کی تقریب سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور گمراہ کن مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شیڈول کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کامیابی سے مکمل کی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام زرعی یونیورسٹی …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ترجمان کی زرعی یونیورستی پشاورمیں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور گمراہ کن مہم کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے ترجمان نے زرعی یونیورستی پشاورمیں لیپ ٹاپ تقسیم سکیم کی تقریب سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور گمراہ کن مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شیڈول کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کامیابی سے مکمل کی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام زرعی یونیورسٹی پشاور میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئےاورتقریب مکمل کرنے کے بعد باوقار انداز میں روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جعلی سوشل میڈیا پروپیگنڈے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے، ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران آئی ایس ایف کی ہلڑ بازی قابل افسوس ہے اور ہم غیر ذمہ دارانہ ، من گھڑت اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایم ایس ایف کے کارکنان نے جواب میں جمہوری انداز میں نعرے لگائے،ہم تعلیمی اداروں میں انتشار پھیلانے کی کسی بھی سازش اور کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔








