اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے بدھ کے روز ٹیلی کام فائونڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے ٹیلی کام فائونڈیشن (ٹی ایف) گروپ کو ڈیجیٹلائزیشن میں منتقل کرنے کے اقدام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام فائونڈیشن کا اسٹریٹجک پلان قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا ٹیلی کام فائونڈیشن کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے بدھ کے روز ٹیلی کام فائونڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے ٹیلی کام فائونڈیشن (ٹی ایف) گروپ کو ڈیجیٹلائزیشن میں منتقل کرنے کے اقدام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام فائونڈیشن کا اسٹریٹجک پلان قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام فائونڈیشن گروپ کی ڈیجیٹلائزیشن وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیلی کام فائونڈیشن نے دفاتر اور سکولوں کے نیٹ ورک کو ڈیجیٹل سسٹم میں منتقل کرنے کے کام میں تیزی لائی ہے، پسماندہ علاقوں میں اسکولوں کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید اسکولوں کے قیام کی ہدایت کی۔ امین الحق نے کہا کہ تمام منصوبے شفافیت کے ساتھ مکمل ہوں گے،رواں مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔








