لاہور۔6 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کابینہ کا رکن ہونے کی بنا پروہ اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کیونکر کریں گے،نیشنل کریکلم کونسل کے ذریعے پہلی جماعت سے پانچویں تک نصاب بنا لیا گیا ہے جس کی کتابی شکل جلد مکمل کرلی جائیگی، وفاقی حکومت نے پنجاب فوڈا تھارٹی کی طرز پر کیپٹل فوڈ اتھارٹی بنانے کیلئے ورکنگ شروع …
وفاقی وزیر ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمان کا کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔6 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کابینہ کا رکن ہونے کی بنا پروہ اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کیونکر کریں گے،نیشنل کریکلم کونسل کے ذریعے پہلی جماعت سے پانچویں تک نصاب بنا لیا گیا ہے جس کی کتابی شکل جلد مکمل کرلی جائیگی، وفاقی حکومت نے پنجاب فوڈا تھارٹی کی طرز پر کیپٹل فوڈ اتھارٹی بنانے کیلئے ورکنگ شروع کردی ۔یہ بات انہوںنے گزشتہ روزیہاں مقامی ہوٹل میں نجی کالج کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کی۔تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل،ہیڈ آف قطر ائیر ویز حیدر عباس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کا معیار بہت اہمیت کا حامل ہے ، حکومت نے تعلیمی میدان میں ترجیحی وہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا ہے،جس کے مطابق نیشنل کریکلم کونسل کے ذریعے پہلی جماعت سے پانچویں تک نصاب بنا لیا گیا ہے جس کی کتابی شکل جلد مکمل کرلی جائیگی، چھٹی جماعت سے بارھویں تک کے نصاب پربھی کام جلدشروع کردیا جائیگا۔








