اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کیلئے وزیراعظم کے وژن پر وزارت آئی ٹی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وزارت آئی ٹی نے سیف ڈیجیٹل پاکستان کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق بدھ کو تین روزہ انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس …
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق کا انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس برائے ڈیجیٹلائزیشن و سائبر سیکیورٹی کی اختتامی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کیلئے وزیراعظم کے وژن پر وزارت آئی ٹی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وزارت آئی ٹی نے سیف ڈیجیٹل پاکستان کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق بدھ کو تین روزہ انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس برائے ڈیجیٹلائزیشن و سائبر سیکیورٹی کی اختتامی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ سید امین الحق نے کہا کہ سائبر سپیس ففتھ جنریشن وار فئیر ڈومین ہے اور حال ہی میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی توجہ کا مرکز بنی ہے، پاکستان کو بھی سائبر کرائم جیسے ایشوز کا سامنا ہے، اس حوالہ سے وزارت آئی ٹی اسپیشل ایڈوائزری جاری کر چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ محدود وسائل میں آئی ٹی کے وسیع شعبہ میں تیزی سے کام کررہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے پاکستانی عوام کو ہم آہنگ کرنے کیلئے انقلابی پروگرامز ترتیب دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے مختلف پروگرامز کے تحت نوجوانوں کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کیا جا رہا ہے، ڈی جی اسکلز پروگرام سے 12 لاکھ سے زائد فری لانسرز کو مطلوبہ تربیت دی جا چکی ہے۔ سیّد امین الحق نے کہا پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں اب دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہے، سافٹ ویئر ایکسپورٹ میں ریکارڈ برآمدی ترسیلات کا حصول وزارت آئی ٹی کا امتیاز ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک فائبر آپٹک کی رسائی اور براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے ورچوئل یونیورسٹی کو اس کانفرنس کے انعقاد پر سراہا اور مبارکباد بھی دی۔








