وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ایک نظریہ، وژن اور مہم کا نام ہے جو کسی پارٹی عہدے اور وزارت عظمیٰ کا محتاج نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ایک نظریہ، وژن اور سوچ کا نام ہے جس کے پیچھے آج پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ایک نظریہ، وژن اور مہم کا نام ہے جو کسی پارٹی عہدے اور وزارت عظمیٰ کا محتاج نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ایک نظریہ، وژن اور سوچ کا نام ہے جس کے پیچھے آج پاکستان کے 20 کروڑ عوام کندھا سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں نواز شریف جاتے ہیں، عوام کا سمندر ان کا استقبال کرتا ہے اور اس کی بنیادی وجہ وہ مقام اور عزت ہے جو نواز شریف نے اپنے وژن اور پاکستان کے عوام کی خدمت کی بدولت پاکستان کے عوام کے دلوں میں حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا تھا ان پر قابو پانا محمد نواز شریف کی قیادت کی پختگی اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، توانائی بحران اور معاشی بدحالی پر قابو پا کر محمد نواز شریف نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے تیز ترین ترقی کے تجربہ سے فائدا اٹھانا چاہتی ہے ۔