اسلام آباد/ننکانہ صاحب ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پوری قوم 23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبہ سے منائے گی،حکومت کی بہترین حکمت عملی اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث آج پاکستان میں سلامتی کی فضاءانتہائی پرسکون ہو چکی ہے۔ وہ بدھ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبہ برنالہ میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد/ننکانہ صاحب ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پوری قوم 23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبہ سے منائے گی،حکومت کی بہترین حکمت عملی اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث آج پاکستان میں سلامتی کی فضاءانتہائی پرسکون ہو چکی ہے۔ وہ بدھ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی قصبہ برنالہ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ چند سال قبل پاکستان کی سیکورٹی پوزیشن انتہائی نازک ہو چکی تھی اور 2013ءسے قبل پاکستان کی فضاءآئے دن دھماکوں اور خود کش حملوں سے سوگوار ہو چکی تھی لیکن موجودہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث آج پاکستان میں سیکورٹی کی فضاءانتہائی پرسکون ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءسے قبل پاکستانی قوم 14 اگست اور 23 مارچ جیسے ایام بھرپور جوش وجذبہ سے منانے سے محروم ہو چکے تھے لیکن آج اﷲ کے کرم اور موجودہ حکومت کے پختہ عزم کے باعث یوم آزادی، یوم پاکستان کے یوم دفاع بھی بھرپور طریقے سے منائے جا رہے ہیں۔








