وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اربوں روپے کے قرض لیے گئے جس نے ملک کو گہرے اقتصادی بحران میں ڈال دیا۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اربوں روپے کے قرض لیے گئے جس نے ملک کو گہرے اقتصادی بحران میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے اسے ملکی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی بدعنوان کو معاف نہیں کرے گی۔

مزید خبریں