اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ناصر حسین اور جوانوں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں،سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک طرف باڈر …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا شمالی وزیرستان میں لیفٹیننٹ ناصر حسین اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ناصر حسین اور جوانوں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں،سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک طرف باڈر اور ایل او سی پر پاکستان کے دُشمنوں کی اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں تو دوسری جانب ملک کے اندر دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے بھی برسرپیکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید لیفٹیننٹ ناصرحسین ایک شہید والد کے بیٹے تھے،آج پوری پاکستانی اور کشمیری قوم شہید بیٹے کی اُس عظیم ماں کو سلام پیش کرتی ہے جس نے اپنے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنے خاوند اور بیٹے کو کھو دیا ۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے سیکورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوںنے ہر قدم پر اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تمام تر قربانیاں پیش کیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ جب بھی ملک کورونا وائرس اور سیلاب جیسی آفات کا سامنا کرنا پڑا تو پاک فوج نے سول اداروں کی بھرپور معاونت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افواج اور سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اورپوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو یہ واضح پیغام دینے چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنے سیکورٹی ادارں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورایسے عناصر کو شکست فاش ہو گی۔








