وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام میرپور میں حلقہ ایل اے-3 کے امیدوار چوہدری سعید کی رہائش گئے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے آئندہ ہونے والے بڑے عوامی اجتماع کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کا میرپور کے حلقہ ایل اے-3 کے امیدوار چوہدری سعید کی رہائش گاہ کا دورہ

مزید خبریں
میرپور ۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام میرپور میں حلقہ ایل اے-3 کے امیدوار چوہدری سعید کی رہائش گئے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے آئندہ ہونے والے بڑے عوامی اجتماع کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں جلسہ عام کی تیاریوں،انتظامات، کارکنوں کی متحرک سازی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل اور خطے کی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر چوہدری سعید نے وفاقی وزیر کو جلسہ عام کی تیاریوں اور تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ کارکنان قائد محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔بعد ازاں انہوں نے 24 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے خطاب کے لیے عوامی اجتماع کے مقام کا دورہ کیا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں جنوبی افریقہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری حق نواز کی جانب سے بھمبر میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری امیدوار اسمبلی چوہدری طارق فاروق، راجہ بابر ذوالقرنین سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے مہمانِ خصوصی انجینئر امیر مقام کا پرتپاک استقبال کیا ان کی کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے خدمات کو سراہا۔







