وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کی برطانوی وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے تمام شہریوں سمیت خواتین ، اقلیتوں اور بچوں کے ان حقوق کے تحفظ کا تہیہ اور پختہ عزم کر رکھا ہے جن کی آئینی طور پر اور بین الاقوامی وعدوں میں بھی ضمانت دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولٹیکل قونصلر ولیم مائیڈل …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے تمام شہریوں سمیت خواتین ، اقلیتوں اور بچوں کے ان حقوق کے تحفظ کا تہیہ اور پختہ عزم کر رکھا ہے جن کی آئینی طور پر اور بین الاقوامی وعدوں میں بھی ضمانت دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولٹیکل قونصلر ولیم مائیڈل ٹن کی قیادت میں برطانوی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس وفد نے وفاقی وزیر سے بدھ کو یہاں ملاقات کی ۔ کامران مائیکل نے ملاقات کے دوران برطانوی وفد کو حکومت خصوصاً وزارت انسانی حقوق کی طرف سے خواتین بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے اقلیتوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حال ہی میں قوانین میں کی جانے والی ترامیم کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وزارت انسانی حقوق بچوں کی مشقت اور جبری شادیوں پر سزاﺅں کے بارے میں غور کر رہی ہے ۔

Leave a Reply