اسلام آباد۔ 10 دسمبر( اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد عوام الناس بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں میں انسانی حقوق سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ریلیاں، مذاکرات، سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مقررین …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا انسانی حقوق کا عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 10 دسمبر( اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد عوام الناس بالخصوص خواتین، بچوں اور اقلیتوں میں انسانی حقوق سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ریلیاں، مذاکرات، سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مقررین نے انسانی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان نے 1948ءمیں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ پر دستخط کئے تھے۔ انسانی حقوق کونسل کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے بہت کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یہ سنہری الفاظ ”ہم ایک ریاست کے برابر کے شہری ہیں“ رہنما اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بالخصوص وزارت انسانی حقوق نے 3 ماہ کے قلیل عرصہ میں انسانی حقوق سے متعلق 9 قوانین کا مسودہ تیار کیا جن میں بچوں سے زیادتی کی روک حکام، اقلیتوں کے حقوق، تشدد کے خلاف تحفظ، قانونی مدد کو بہتر بنانے اور انصاف تک رسائی حاصل کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔








