اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ”زینب الرٹ“ بل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی بل کو جلد ازجلد قومی اسمبلی بھیجے تاکہ اسے منظور کرایاجاسکے، بد قسمتی سے ملک میں بچوں سے جنسی بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے، میڈیا بچوں کے حقوق کے تحفط اور آگاہی کے لئے ہمارا ساتھ دے، …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا”بچوں سے جنسی زیادتی اور اسکا تدارک“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ”زینب الرٹ“ بل پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی بل کو جلد ازجلد قومی اسمبلی بھیجے تاکہ اسے منظور کرایاجاسکے، بد قسمتی سے ملک میں بچوں سے جنسی بدسلوکی میں اضافہ ہو رہا ہے، میڈیا بچوں کے حقوق کے تحفط اور آگاہی کے لئے ہمارا ساتھ دے، ہیلپ لائن نمبر 1099 پر کال کر کے بچوں سے زیادتی کی رپورٹ درج کرائی جا سکتی ہے، بچوں سے زیادتی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے چیپٹر نصاب میں شامل ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت انسانی حقوق کے اہتمام ”بچوں سے جنسی زیادتی اور اسکا تدارک“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








