وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے آبادی، مہاجرین و نقل مکانی نینسی ایزو جیکسن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت نے بچوں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے جامع اور قانونی اقدامات کئے ہیں، حکومت افغان مہاجرین کی جلد از جلد رضاکارانہ واپسی کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے آبادی، مہاجرین و نقل مکانی نینسی …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت نے بچوں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے جامع اور قانونی اقدامات کئے ہیں، حکومت افغان مہاجرین کی جلد از جلد رضاکارانہ واپسی کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے آبادی، مہاجرین و نقل مکانی نینسی ایزو جیکسن سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ یو ایس ایڈ کے ڈپٹی اسسٹنٹ جیسن فولے اور وزارت انسانی حقوق کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق، خطہ کی تازہ صورتحال اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کو افغان مہاجرین کو فراہمی کی گئی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Reply