وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کے عوام کی خدمت2018 کے انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گی، پچھلے پانچ سال کی مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور اسی کارکردگی اور عوام دوست پالیسیز کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کے عوام کی خدمت2018 کے انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گی، پچھلے پانچ سال کی مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور اسی کارکردگی اور عوام دوست پالیسیز کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن)2013 کے مقابلے میں انتہائی مستحکم اور خوشحال پاکستان عوام کے حوالے کرنے جا رہی ہے، نواز شریف کے وژن ، سوچ اور نظریے کی بدولت پاکستان کو ایک مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اور اگر ترقی و خوشحالی کے اس راستے پر سفر جاری رکھا گیا تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک روشن اور تابناک مستقبل پاکستان کا منتظر ہے۔

مزید خبریں