وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اداروں سے تصادم تحریک انصاف اور ان کے رہنماﺅں کا پرانا وطیرہ ہے جس میں ان کے قائد عمران خان خصوصی مہارت رکھتے ہیں، عمران خان الزام تراشی اور اداروں کی تضحیک میں تمام حد یں پار کر چکے ہیں اور ان کا یہ ریکارڈ ہے …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اداروں سے تصادم تحریک انصاف اور ان کے رہنماﺅں کا پرانا وطیرہ ہے جس میں ان کے قائد عمران خان خصوصی مہارت رکھتے ہیں، عمران خان الزام تراشی اور اداروں کی تضحیک میں تمام حد یں پار کر چکے ہیں اور ان کا یہ ریکارڈ ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کی وجہ سے آج پڑھ لکھا طبقہ اُن کی جماعت سے کنارہ کشی اختیار کر چکا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسو س اس امر کا ہے ان کے نزدیک انصاف صرف وہ ہی ہے جس کا فیصلہ ان کے حق میں کیا جائے اور جب کسی کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو وہ اس کو ماننے سے صاف انکار کر دیتے ہیں اور قومی اداروں پر الزام تراشی اور اُن کے دائرہ کار کو چیلنج کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں 2018ءکے الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کے اندر الیکشن تک نہیں کرائے ہیں جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اُن کو بلے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply